پاکستان بنگلہ دیش سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کے متعلق اہم خبر

05-29-2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے ٹکٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 مئی اور یکم جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے ٹکٹس 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ جن جگہوں پر میچوں کی ٹکٹس دستیاب ہوں گی ان میں لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ، چوبربی، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، مین بولیورڈ، کاہنہ ناؤ، ڈیوس روڈ، سرکلر روڈ، ٹھوکر علی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ شامل ہیں۔  ان میچوں کی سب سے سستی ٹکٹ 200 روپے جبکہ گیلری کی ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہو گی۔