تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
05-29-2025
(لاہور نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپوزیشن الائنس نے پاک بھارت جنگ کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کی تھیں، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئئ سے سابق سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جنگی ماحول کے باعث ملتوی سرگرمیاں واپس ایجنڈے پر لانے پراتفاق کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق تحریک کو واپس متحرک کرنے کیلئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔