عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا: بیرسٹر گوہر
05-29-2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہئے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہئے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہو گی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔