الیکٹرک بسوں کے ڈیپو پر سولر سے بجلی بنانے کا عمل شروع نہ ہو سکا
05-29-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی نااہلی، الیکٹرک بسوں کے ڈیپو پر نصب سولر سے بجلی بنانے کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
سرکاری خزانے پر بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ بوجھ بڑھنے لگا، الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کیلئے محکمہ کی جانب سے سولر پینلز نصب کئے گئے، منصوبہ کے آغاز کو 3 ماہ گزر گئے لیکن سولر پینلز سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کی عدم توجہ سے بجلی کی پیداوار کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ افسران کی توجہ سے حکومتی کروڑوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔