چاولوں کی قیمت میں اضافہ
05-29-2025
(ویب ڈیسک) مہنگائی کے باعث چاولوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔
سپر بناسپتی چاول 25 سے 30 روپے کلومہنگا ہو کر 340 روپے کلوتک پہنچ گیا ۔ سیلہ چاول 20 روپے اضافہ سے 340 روپے کلوتک ہو گیا ۔ دکانداروں کے مطابق چاول مہنگے ہونے کی وجہ ایکسپورٹ ہے،پنجاب میں چاولوں کی پیداوارمیں استعمال ہونے والے مال کی قیمتیں بھی ایک وجہ ہے ۔