چینی کی قیمتوں پر عید تک عارضی کمی کا فیصلہ

05-29-2025

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں پر عید تک عارضی کمی کا فیصلہ، وزارت اور شوگر ملز نے فریقِ ثالث آڈٹ پر اتفاق کر لیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شوگر ملز مالکان سے اہم ملاقات ہوئی، عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ حکومت  نے شفاف قیمتوں کے تعین کے لئے بڑا اقدام اٹھا لیا، چینی کی پیداواری لاگت کا آزاد آڈٹ کروایا جائے گا۔ چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کے لئے مضبوط اقدامات جاری ہیں، مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لئے وزارت متحرک ہو گئی، عوامی مفاد کے لئے حکومت اور صنعت کاروں میں مشاورت جاری ہے۔