لاہور میں 2 نشے کے عادی افراد جان کی بازی ہار گئے

05-28-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں نشے کے عادی 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ، ای ایم ای سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے، تاحال متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا تاہم اسکی ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ اسی طرح شاہدرہ فلائی اوور کے نیچے 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے، اسکی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے، متوفی ظاہری حلیہ سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، پولیس  نے دونوں لاشون کو مردہ خانے بھجوا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔