بنگلہ دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی، محسن نقوی

05-28-2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں بنگلہ دیش سے میچ دیکھنے آئے وفد سے ملاقات کی، وفدمیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کرکٹ آپریشنز نظم العابدین فہیم شامل ہیں جبکہ ایڈوائزر میجر امروز سمیت دیگر بھی وفدمیں شامل تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی ہے، امید ہےآپ میچز کیساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھی محظوظ ہوں گے۔