ملک میں ذو الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہو گی
05-28-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی.
لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ذو الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھا گیا ہے، یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ قبل ازیں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا تھا، اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہو گی۔