ٹرسٹ فنڈز سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا ملزم گرفتار

05-28-2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے ٹرسٹ فنڈز سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی جانب سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم شوکت بابر اور اسکے ساتھیوں پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے، ملزموں  نے ٹرسٹ فنڈز سے 2 کروڑ سے زائد کی رقم ہڑپ کی۔ ملزما ن نے نجی ٹرسٹ کے نام سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی،ملزموں  نے 2بینک ملازمین کی مدد سے اکاؤنٹ کھلوایا،مذکورہ اکاؤنٹ میں شہریوں نے بڑی ڈونیشنز جمع کروائیں، فیصل آباد کے ساتھ لاہور میں بھی ملزمان نے اکاؤنٹ کھلوا رکھے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف جعلسازی کے مقدمات بھی درج ہیں تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔