پنجاب میں کل ہونیوالے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے

05-28-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں کل ہونیوالے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے ہیں، مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے باعث یہ انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب سینیٹ الیکشنز مخصوص نشستوں کے کیس کے باعث موخر ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ذرائع  نے مزید بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہو گا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن  نے سینیٹ کی خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں۔