شمالی چھاؤنی: بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا

05-28-2025

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی میں محفوظ شہید گیریژن میں بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا، تاحال امدادی ٹیموں کی جانب سے بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مین ہول کی گہرائی 50 فٹ کے قریب ہے، بچے کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ مکین اور بچے کے والدین  انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں، مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مین ہولز کے ڈھکن  غائب ہونے کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہر لاہور مٰیں کھلے مین ہولز میں گر کر متعدد بچوں سمیت دیگر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔