کیاسونیا حسین شادی کے بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیں گی؟اداکارہ نے دل کی بات کہہ دی

05-28-2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنے سے متعلق اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین  کا کہنا تھا کہ وہ ایک سمجھدار اور پڑھے لکھے انسان سے شادی کریں گی جسے رشتوں کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ساتھ ہی مجھ سے ایماندار ہو، ایسی خوبیوں والا شخص جب ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ میں ویسے بھی بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔