دفعہ 144 نظر انداز، پابندی کے باوجود غیر قانونی منڈیاں قائم
05-28-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں جگہ جگہ مویشیوں کی فروخت سے دفعہ 144 نظر انداز ہونے لگی ہے
کیٹل مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں 6 منڈیاں قائم کر رکھی ہیں، کیٹل مینجمنٹ کمپنی کی قائم کردہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کے فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں غیر قانونی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ نشتر، واہگہ، ماڈل ٹاؤن اور علامہ اقبال تحصیل، سٹی، راوی اور رائیونڈ میں جگہ جگہ غیر قانونی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ واہگہ سپورٹس کمپلیکس، نشتر ایل ڈی اے سٹی، راوی موضع نین سکھ، برکی روڈ، رائیونڈ اور شاہ پور کانجراں میں منڈیاں قائم کی گئی ہیں، ان کے علاوہ شہر میں دیگر جگہوں پر جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔