برائلر گوشت کے دام مسلسل عدم استحکام کا شکار
05-28-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، برائلر گوشت کے دام مسلسل عدم استحکام کا شکار ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 620 روپے، صافی گوشت 720 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیاں اور ایک پھل مزید مہنگا کر دیا گیا، مارکیٹ میں پیاز 50 ، ٹماٹر 60 ، لہسن 380 ، ادرک 800 ، لیموں 700 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، پھول گوبھی 160 ، بھنڈی 150 ، شملہ مرچ 180 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 250 ، درجہ دوم 180 روپے درجن ، سیب 550 ، آڑو 260 ، آم سندھڑی 400 ، گرما 150 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔