الحمرا میں تین روزہ جشن اردو فیسٹیول منایا جائے گا
05-28-2025
(ویب ڈیسک) الحمرا آرٹ سینٹر میں تین روزہ جشن اردو فیسٹیول منایا جائے گا۔
تقریب کا انعقاد یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا جائیگا، فیسٹیول 31،30 مئی اور یکم جون تک الحمرا آرٹ سینٹر میں منعقد کیا جائیگا، جشن اردو فیسٹیول میں ملک بھر سے شاعر ادیب اور دانشور شرکت کریں گے۔ لیجنڈ اداکاروں البیلا، رنگیلا، علی اعجاز، وحید مراد پر تعزیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا، خواتین کےحقوق پر ڈرامہ"تم کرتی کیا ہو"بھی پیش کیا جائے گا، شام چوراسی گھرانے کی میوزیکل کلاسیکل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی، طارق عزیز کی یادیں تازہ کرنے کے لئے نیلام گھر شو کا انعقاد بھی ہو گا، اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام کا انعقاد بھی ہو گا۔ جشن اردو فیسٹیول کی چیف کوآرڈینیٹر فرح دیبا رنگیلا نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔