لاہور کا موسم تبدیل، گرمی کی شدت میں قدرے کمی
05-28-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث آج گرمی کی شدت میں کمی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو چکی ہیں، آج سے 31 مئی تک لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں، بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔