انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز، ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف

05-28-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

اب تک 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، صرف لاہور میں 2 لاکھ سے زائد بچوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پیئے، راولپنڈی میں 1 لاکھ سے زائد، ملتان اور ڈی جی خان میں 2، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ قطروں سے محروم بچوں کے گھروں کو دوبارہ چیک کیا جائے، عید کی چھٹیوں کے باعث حالیہ مہم انتہائی اہم ہے،  گرم موسم پولیو وائرس کیلئے موزوں ہے، پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے مہم انتہائی اہم ہے، والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، ہر بچے کو قطرے پلوائیں۔