سپیکر پنجاب اسمبلی کی ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کی ہدایت
05-27-2025
(لاہور نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان کی جانب سے ایمرجنسی سروسزمیں کام کرنیوالے 50 سالہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر انہیں پنشن دینے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122میں افسران نے کام کرنیوالے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کر دی ہے، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کرنے پر حکومتی رکن امجد علی جاوید نے اعتراض اٹھایا جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ بالا حکم جاری کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز میں کام کرنیوالے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ضرور ملے گی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ضیااللہ شاہ نے ایوان میں یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی۔