ہنجروال میں 22 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
05-27-2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے شہنشاہ چوک میں 22 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 22 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔