بجلی چوروں سے 4 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری
05-26-2025
(لاہور نیوز) لیسکو میں ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم جاری، 4 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
ناردرن سرکل میں 19 ہزار 275 نادہندگان سے 68 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کر لی گئی ہے، ایسٹرن سرکل میں 18ہزار 555 نادہندگان سے 95 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل سرکل میں 20 ہزار 521 نا دہندگان سے 80 کروڑ روپے سے زائدوصول کر لیے گئے ہیں جبکہ ساؤتھ سرکل میں 11 ہزار 216 نادہندگان سے 35 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے بجلی چوروں کیخلاف ریکوری کو مزید تیز کیا جائے گا، مذکورہ ڈیفالٹرز کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گئے تھے۔