لاہور: تجاوزات ہٹانے کیخلاف دکاندار اور ریڑھی بانوں کا احتجاج

05-26-2025

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ پر ریڑھی بان اور دکاندار تجاوزات ہٹانے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

دکانداروں  نے تجاوزات ہٹانے پر احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ٹریفک بند کر دی، دکانداروں اور ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کا معاشی قتل کر رہی ہے اور انہیں کاروبار نہیں کرنے دیا جا رہا۔ مظاہرین  نے دونوں جانب کی سڑک آگ لگا کر بند کر دی جس کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ  چوک، ملتان روڈ، رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک ٹریفک کیلئے بحال کروائی۔