تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کا معاملہ، ورکنگ مکمل
05-26-2025
(ویب ڈیسک) تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔
لاہور میں اکبری گیٹ کے سامنے واقع رم مارکیٹ کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سٹرکچر اور کاروباری نقصان کی مد میں 1 ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔ رم مارکیٹ کے 384 دکانداروں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے 33 کنال 15 مرلہ سرکاری اراضی کو بھی واگزار کرایا جائے گا۔ 95 ہزار 713 سکوئر فٹ پر محیط رم مارکیٹ کی 384 دکانوں کو مسمار کیا جائے گا، مسجد یزمانی اور اکبری دروازہ کے درمیان 33 کنال جگہ کی بحالی کروائی جائے گی جبکہ فرنچ گورنمنٹ کے تعاون سے اکبری گیٹ اور مسجد یزمانی کی تزین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا۔