یوم تکبیر: نادرہ کے تمام دفاتر میں عام تعطیل ہو گی
05-26-2025
(لاہور نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نادرا کے تمام دفاتر 28 مئی بروز بدھ بند رہیں گے، 24 گھنٹے کھلے رہنے والے دفاتر 27 مئی کی درمیانی شب 12 بجے بند ہوں گے جبکہ 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب 12 بجے دوبارہ کھلیں گے. واضح رہے کہ نادرا کی خدمات تعطیل کے دوران پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔