نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سے پی پی 52 سے لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی ملاقات

05-26-2025

(لاہور نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پی پی 52 سے مسلم لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سمیت دیگر  نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی مغفرت کیلئے دعا کی، نواز شریف نے کہا کہ ارشد جاوید وڑائچ ایک باوفار مسلم لیگی تھے، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔