ناقص چائے پتی کی فروخت کا دھندا بے نقاب، ملزم گرفتار

05-26-2025

(لاہور نیوز) ناقص چائے پتی کی فروخت کا گھناؤنا دھندا بے نقاب ہو گیا، پچیس سو کلو مضر صحت ناقص پتی تلف، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے روہی نالہ کے علاقے میں پتی یونٹ کی چیکنگ کی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، بوریوں میں بند ناقص چائے پتی کو برانڈ کی پیکنگ میں پیک کر کے سپلائی کیا جانا تھا، چیکنگ کے دوران سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔