فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ
05-26-2025
(لاہور نیوز) فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا بہت بڑی بات ہے، تیسری بار ٹرافی جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، تمام پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا، سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی، سکندر رضا نے خود کو نمبر ون ثابت کیا، کوشال پریرا نے اچھی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا فائنل نہیں جیت سکے لیکن ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے کوشال پریرا اور سکندر رضا نے اچھا پرفارم کیا، فائنل نہ جیتنے کا افسوس رہے گا، بطور کپتان بہت کچھ سیکھا۔