پی ایس ایل فائنل: فاتح لاہور قلندر ہو یا کوئٹہ گلیڈی ایٹر فاتح پاکستان ہو گا، مر یم نواز
05-25-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی۔ مر یم نواز شریف نے کہا کہ فاتح لاہور قلندر ہو یا کوئٹہ گلیڈی ایٹر فاتح پاکستان ہو گا، پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عزم و حوصلے کی مثال قائم کی تاہم کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہے، مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش بھی دی۔