لاہور ایئرپورٹ: 4 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

05-25-2025

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے اور جانیوالی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

جدہ سے لاہور آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 منسوخ ہو گئی، جدہ جانے والی سعودی ایئرکی پروازایس وی 739، کراچی سے لاہور آنے والی کی پرواز پی اے 406  جبکہ کراچی سے آنےوالی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 منسوخ کرنا پڑی۔ کراچی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔