حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
05-25-2025
(لاہور نیوز) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہو گئے۔
حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ خیال رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے، واضح رہےجانب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمختصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے تھے۔ دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹیلی فون پر سینیٹر حافظ عبد الکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امید ہے حافظ عبدالکریم ساجد میر کے اچھے نعم البدل بنیں گے، وہ سیاسی پارلیمانی تجربہ رکھتے ہیں اور غلبہ دین کی جہدوجہد کیلئے کردار ادا کریں گے۔