جوہر ٹاؤن: ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی کھلی کچہری
05-25-2025
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے اپنے مرکزی دفتر پی پی 168 لاہور میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور موقع پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور ایم این اے سیف الملوک کھوکھر نے اپنے مرکزی دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔ جوہر ٹاؤن بلاک ایچ تھری میں سیف الملوک کھوکھر نے حلقہ کی عوام سے ملاقات کی اور حلقہ ان کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا جبکہ انہوں نے حلقے کے ترقیاتی کاموں کو جلد شروع کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں مطیع الرحمان کھوکھر، عرفان عابد سندھو، چوہدری مختار جٹ، رفاقت ریاض، سعد شاہ، سیدہ یاسمین حیدر اور کرن اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔