لاہور میں مٹی کےطوفان سےبجلی کی آنکھ مچولی ،متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے

05-24-2025

(ویب ڈیسک)لاہور میں تیز مٹی کے طوفان سے اچانک اندھیرا چھا گیا جس کے باعث حد نگاہ بھی صفر ہو گئی ۔ شہر میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

لاہور میں دوپہرکے وقت اچانک مٹی کے تیز طوفان نے شہر کے بڑھتے درجہ حرارت میں کمی کردی،شہر کالے بادلوں کی اوٹ چھپ گیاجس سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا اوردوپہر کے وقت ہی شہر میں رات کا منظر دکھائی دینے لگا،واضح رہے کہ شہر میں کچھ مقامات پر بارش بھی ہوئی جس نے موسم خوشگوار بنا دیا۔دوسری جانب تیز آندھی اور طوفان کے باعث شہر میں بجلی کا نظام معطل  ہونے سے  کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے وحدت کالونی،سمن آباد، بابا اعظم چوک، اچھرہ، ذیلدار روڈ، ملت روڈ کے علاقوں میں بھی بجلی معطل ہوگئی۔