ڈیفنس کے علاقہ میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کر لیا

05-24-2025

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کر لیا۔

اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہو گئے، اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کر لیا گیا۔  ایف آئی آر  کے مطابق خاتون کے بھائی امین  نے بتایا کہ میری بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا، میری بہن کو چھ ماہ قبل طلاق ہو گئی تھی، ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔