لاہور پولیس کی قربانی کے جانوروں کی چوری کیخلاف کارروائی، 113 ملزمان گرفتار

05-24-2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یکم مئی سے اب تک مویشی چوری کے 113 ملزمان گرفتار کر کے 79 مقدمات کا اندراج کیا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے 20 ملزمان گرفتار کئے گئے، صدر سے 28 اور کینٹ سے 20 ملزمان گرفتار کئے گئے، ماڈل ٹاؤن 23، سٹی 19 اور سول لائنز سے 3 مویشی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، سی سی پی او  نے ہدایت کی کہ لاہور میں قائم کی جانیوالی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، مویشی منڈیوں میں اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔