مویشی منڈی کا رخ کرنے والے خریداروں کیلئے فری ٹرام سروس متعارف
05-24-2025
(ویب ڈیسک) شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں جدید طرز پر مبنی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔
مویشی منڈی کا رخ کرنے والے خریداروں کیلئے فری ٹرام سروس متعارف کروا دی گئی ، ٹرام سروس ملتان روڈ سے شہریوں کو جانوروں کے شیڈز تک آنے کیلئے میسر ہو گی. خریدار شہری ٹرام سروس میں سفر کر کے محظوظ ہونے لگے، منڈی انتظامیہ کو سراہا جانے لگا۔ ترجمان پی سی ایم ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور اچھے تجربہ کیلئے ٹرام سروس فراہم کی گئی، شہری منڈی جانے کیلئے ٹرام سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔