اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا آغاز جون سے ہو گا

05-23-2025

(لاہور نیوز) 8 ماہ بعد اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا آغاز جون سے ہو گا۔

اساتذہ کو گریڈ 16 سے 17 میں پروموشنز دی جائیں گی، تین اداروں کی انضمام کے بعد قائم ہونا والا ادارہ پیکٹا ٹریننگ کروائے گا۔ پیکٹا  نے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کی ٹریننگ کا آغاز ہو گا، صوبہ بھر کے چار ہزار کے قریب اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی، 1600 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو مرحلہ وار ٹریننگ دیں گے۔