یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں کیریئر فیئر کا انعقاد
05-23-2025
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں کیریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ہونہار طالبات کو کیریئر سے متعلق آگاہی دی گئی۔
کیریئر فیئر میں طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت اور خوب دلچسپی دیکھنے کو ملی، دنیا میڈیا گروپ سمیت پاکستان کی 60 نامور کمپنیوں نے طلبہ کی کیریئر کونسلنگ کی، ہونہار طلبہ کو انٹرن شپس اور جابز کے مواقع فراہم کئے گئے۔ دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے خصوصاً میڈیا کی طالبات کے آڈیشنز بھی لئے گئے اور مستقبل میں پریکٹیکل ورک کی آگاہی بھی دی گئی جس میں طالبات نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کیریئر فیئر اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان پُل کا کام کرتا ہے جو طالبات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ مستقبل کی فکر میں طلبہ بہترین مواقع کی تلاش میں سر گرم نظر آئے، طلبہ نے اپنی اپنی ڈگری سے منسلک انڈسٹری میں داخلے کے خوب جتن کئے اور خاصی دلچسپی سے کیریئر فیئر میں شرکت کی۔