لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن: 30 مقامات پر بجلی چوری پکڑ لی
05-22-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور کے علاقہ اعوان ٹاؤن سب ڈویژن میں لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 11 بجلی چور پکڑے گئے۔
آپریشن کے دوران 30 سے زائد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، دوران کارروائی 14مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑی گئی، پولیس نے کارروائی کے دوران 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران 200 میٹر کی غیر قانونی بجلی کی تار بھی قبضے میں لے لی گئی، ایس ڈی او اعوان ٹاؤن بلال سلیم کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا تاہم پاک رینجرز اور پولیس کی مدد سے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔