لاہور: سیشن کورٹ میں بلی کا عدالتی اہلکار پر حملہ

05-22-2025

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں بلی نے عدالتی اہلکار پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کے چیمبر میں بلی نے حملہ کیا، بلی کے حملے میں عدالتی اہلکار ارنس مسیح زخمی ہو گیا، بلی اپنے بچوں کو لیکر ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر میں داخل ہوئی، اسی دوران عدالتی اہلکار  نے بلی کو بچوں سمیت پکڑنے کی کوشش کی۔ جس پر بلی نے خوف زدہ ہو کر اہلکار کی ٹانگ پر کاٹ لیا اور ناخن مارے تاہم اہلکار کے شور مچانے پر سائلین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، بعدازاں ریسکیو 1122 نے آ کر بلی کو تھیلے میں بند کیا اور اہلکار کو طبی امداد دی فراہم کی۔