ٹھوکر نیاز بیگ: منی پٹرول سٹیشنز کی بھرمار
05-22-2025
(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ چوک کے گرد و نواح میں منی پٹرول سٹیشن قائم، دکانوں پر پٹرول مشینیں نصب، ضلعی انتظامیہ کی پابندی کے باوجود غیر قانونی کاروبار زور و شور سے جاری۔
لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے منسلک نیاز بے روڈ پر منی پٹرول سٹیشن چلائے جا رہے ہیں، رہائشی علاقے میں چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پٹرول مشینیں نصب کر رکھی ہیں۔ منی پٹرول سٹیشن رہائشی علاقے میں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے منی پٹرول سٹیشن بندکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں دکانوں پر پٹرول سٹیشن بنانا غیر قانونی ہے۔