پی آئی اے کا لاہور سے پیرس ڈائریکٹ فلائٹ شروع کرنے کا اعلان
05-22-2025
(لاہور نیوز) پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کیلئے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی، لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہو گی، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں آپریشن کا حصہ بن جائیں گی، قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات کیلئے جلد یورپ کے دیگر شہروں کیلئے بھی پروازیں شروع کرے گی۔