شالیمار: نوجوان کرین کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا

05-22-2025

(لاہور نیوز) شالیمار میں کرین کی ٹکر سے نوجوان دم توڑ گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق 26 سالہ اویس شالیمار روڈ پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ کرین نے ٹکر ماردی۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی، کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوجوان کی لاش میو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔