شدیدگرمی، ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھس کے اوقات کار میں تبدیلی

05-22-2025

(لاہور نیوز) لاہور میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر پنجاب ادارہ ماحولیات نے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم بوتھس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

ترجمان ادارہ ماحولیات کے مطابق تمام بوتھس اب صبح 7 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ شام کی شفٹ 5 بجے سے رات 10:30 بجے تک جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق مال روڈ، لیک سٹی، کاہنہ، پیکجز مال، لبرٹی، ایمپوریم اور واپڈا ٹاؤن میں یہی اوقات کار لاگو ہوں گے، جبکہ بحریہ ٹاؤن کا بوتھ شام 4 بجے سے رات 9:30 بجے تک کام کرے گا۔ ادارہ ماحولیات کے ترجمان ساجد بشیر  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے پیشِ نظر ان اوقات کار کا خاص خیال رکھیں، محکمہ نے یہ اقدام عوام کی سہولت اور تحفظ کے لئے اٹھایا ہے۔