محکمہ جیل پنجاب کے 8 افسران کے تقرروتبادلے
05-22-2025
(لاہور نیوز) محکمہ جیل پنجاب کے 8 افسران کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ثاقب نذیر کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ ساہیوال تعینات کر دیا گیا، ثاقب نذیر کو پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ چوہدری اصغر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات، منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل بہاولپور تعینات اور انیس رانا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد زبیر چیمہ کو انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، وسیم عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ تعینات، محمد عمران بٹ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا۔