نولکھا: نامعلوم افراد نے مارکیٹ کے چوکیدار کو باندھ کرقتل کردیا

05-22-2025

(لاہور نیوز) نولکھا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مارکیٹ کے چوکیدار کو باندھ کر قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے چارپائی سے باندھ کرلال خان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ۔ ملزمان نے سپیئر پارٹس کی دو دکانوں کے تالے بھی توڑے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان مالکان کو طلب کرکے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ، شبہ ہے کہ چور واردات کے لیے آئے اور چوکیدار کو قتل کیا ، شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔