خصوصی بچوں کے سکولوں کے اوقات کار میں کمی
05-22-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں کے سکولوں کے اوقات کار میں کمی کر دی۔
آج سے خصوصی بچوں کے سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے، چھٹی 12 بجے ہو گی، جمعہ کے روز خصوصی بچوں کو چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ نئے اوقات کار کا اطلاق موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل سکول بند ہونے تک رہے گا۔