اساتذہ کی سنی گئی، تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری
05-21-2025
(لاہور نیوز) 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم 12 ہزار ایس ٹی آئی کی بالآخر سنی گئی، سکول ٹیچرز انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے 1 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، مذکورہ فنڈز سے ایس ٹی آئیز کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ ایس ٹی آئیز کو 2 ماہ کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا، ایس ٹی آئی کے کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ کنٹریکٹ میں توسیع گرمی کی چھٹیوں کے بعد اگست میں کی جائے گی۔