مریم نواز نے 17 اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دیدی
05-20-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے اجلاس کا 4 گھنٹے طویل تیسرا سیشن ہوا، مریم نواز نے 17 اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دیدی۔
دوران میٹنگ اضلاع کو بیوٹی فکیشن فنڈز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی، 17 اضلاع میں انسداد تجاوزات آپریشن ،بیوٹی فکیشن پلان بارے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کواضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے اضلاع کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا مریم نواز نے حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبے کے تمام بڑے شہروں کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی جبکہ الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن بنانے کا حکم دے دیا، مریم نواز نے پوسٹر بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ، پنجاب بھر میں روٹی کی یکساں سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیا ، وزیر اعلیٰ نے تمام شہروں کی روڈزپر لین مارکنگ کی ہدایت کی ، صوبہ بھر میں بلڈنگ بائی لازکے مطابق عمارتوں کی تعمیر یقینی بنانے کا حکم دیا ، زیر تعمیر عمارتوں کا بلڈنگ میٹریل روڈ پر پھیلانے پر پابندی لگادی ، صوبےمیں سٹینڈرڈ ڈیزائن غلہ منڈی،فروٹ،سبزی منڈیاں بنانے کی ہدایت کی. وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں پراجیکٹ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کئے جائیں، ڈی سیزہسپتالوں کے ریگولروزٹ کر کےصورتحال کاجائزہ لیں، بچوں کے تحفظ کیلئے سکول وین کی انسپکشن جاری رکھی جائے جبکہ مین ہول کی صفائی کیلئےسیور مین کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں گندگی کی وجہ سے نالے ابل رہے ہیں، توجہ کی ضرورت ہے، عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کے مطابق کیٹل مارکیٹ لگائی جائیں، سڑکوں پر گڑھے پُر کرنے پر فوری توجہ دی جائے تاہم چھوٹے بڑے شہروں میں نہروں، نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح پارکس میں فوارے اور آبشاریں بھی بنائی جائیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے، روڈ لیول سے بلند گٹر وغیرہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، صوبےمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں۔