لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 82 ریکارڈ
05-18-2025
(لاہور نیوز) لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج 82 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 19ویں نمبر پر آ گیا۔
آئی وی گرین ڈی ایچ اے میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ جبکہ پاکستان انجینئرنگ سروسزمیں آلودگی کی شرح 105ریکارڈکی گئی۔ اسکے علاوہ یو سی پی 90، پولو گراؤنڈ کینٹ میں شرح آلودگی 86، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 84، ویلنشیاءٹاؤن میں شرح آلودگی 82ریکارڈ کی گئی ۔ اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ 81،طفیل روڈ کینٹ میں شرح آلودگی 79ریکارڈ، عسکری ٹین 77، جی سی یومیں آلودگی کی شرح 75ریکارڈکی گئی، اس کے علاوہ یو ایم ٹی 71، شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر شرح آلودگی 61 ریکارڈکی گئی۔