ایس پی کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث نکلا

05-18-2025

(لاہور نیوز) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث نکلا، پولیس نے پیٹی بھائی کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ساندہ سے پولیس اہلکار اسلحہ فروخت کرتے پکڑا گیا، کانسٹیبل فیصل علی کیخلاف ناجائز اسلحہ و اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے آصف شہزاد ساندہ کے رہائشی نے پولیس اہلکار کواسلحہ فروخت کرتے دیکھ کر 15 پر کال کی، ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی رانا عارف نے کالر آصف شہزاد کی نشاندہی پرپولیس اہلکار فیصل علی کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم فیصل علی سے غیر قانونی پسٹل برآمد ہوا، لائسنس اور اجازت نامے بارے دریافت کرنے پر پولیس اہلکار کچھ نہ دکھا سکا تاہم اس نے کتنے پستول فروخت کئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔